پیر, جون 3, 2024
اشتہار

نوازشریف اورعمران خان کا بس چلے تو پورا پاکستان بیچ دیں، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو نوازشریف اورعمران خان سے ہوشیاررہنا چاہیے ان لوگوں کا بس چلتا یہ پورا پاکستان بیچ دیتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، سابق صدر نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں عمران خان اور نوازشریف جیسے لوگ آتے رہتے ہیں آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے بچا کر رکھیں.

انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو نہیں پتہ کہ نکالا کیوں تو آپ نکلے ہی کیوں؟ پھر آپ پوچھتے ہیں کہ کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ یہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے ہیں.

- Advertisement -

آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ جیل جانے سے ان کو فائدہ ہوگا اور وہ ہیرو بن جائیں گے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میاں صاحب کے جیل جانے سے پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں فائدہ ہوگا.

سابق صدر نے اپنے خطاب میں عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو روزانہ خواب آتے ہیں کہ وہ وزیراعظم بنیں گے ان سے خیبرپختونخواہ سنبھلتا نہیں یہ ملک کیسے سنبھالیں گے؟ میں سوچ رہا ہوں کپتان اگر وزیراعظم بن گیا تو کیا کرے گا؟

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نئے خیبرپختونخوا کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن مجھے خیبر پختونخواہ کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا ہے عمران خان کونیا کے پی کے دیکھ لیا اب الیکشن میں انہیں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا ہے ؟

آصف زرداری نے کارکنان کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہ کے ضمنی الیکشن میں سخت محنت کریں یہاں ہمارا مقابلہ صوبائی حکوت ہے، ہم نے عوام کو روز دگار دیا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں