پیر, جون 3, 2024
اشتہار

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

خیال رہے اشتر اوصاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہے، وہ 16-2015 میں وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہے۔

وہ دو بار، 99-1998 اور 13-2012 میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے جبکہ 12-2011 میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں