ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آڈیو لیکس کیس، آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی، ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے نوٹس میں کہا ہے کہ مطمئن کریں کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

عدالت نے پی ٹی اے، ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردیں۔

- Advertisement -

پیمرا، پی ٹی اے، آئی بی، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور عدالت نے درخواست کے لیے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے جرمانہ دینے کا حکم دیا۔

جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس سننے سے متعلق اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں، ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں اداروں نے درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی، شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو موقع دے رہی ہے، عدالت کے سامنے آیا کہ حکومت آئین میں دیے بنیادی حقوق دینے میں نااہل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں