14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔

پی ٹی آئی نے سردار تنویر الیاس خان کو اپنا قائد ایوان نامزد کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے27ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہے، سردار تنویر الیاس خان کو 32ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔

علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کردیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے28 ممبران اسمبلی،4 ممبران اسمبلی سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود رہے۔ تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے روکا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین وزارت عظمیٰ کے مظبوط امیدوار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں