14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مشاورت سے بہترین ٹیم منتخب کی، جیت ہمارا ہدف ہے، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اسکواڈ کیلیے تمام سلیکٹرز کی مشاورت سے فیصلے کیے گئے بہترین ٹیم منتخب جب کہ جیت ہمارا ہدف ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں پر روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ جیتنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اسکواڈ کے انتخاب میں تمام 7 سلیکٹرز کی مشاورت سے فیصلے کیے گئے۔ ٹیم منتخب کرتے وقت ہر کھلاڑی پر بہت بحث ہوئی اور ٹیم کے لیے جو بہترین تھا وہی فیصلہ ہم نے کیا ہے۔ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو رہی، ہر کھلاڑی ہمارے ذہن میں اور پلان میں شامل ہے۔

- Advertisement -

قومی کپتان نے کہا کہ کمبی نیشن بہت اچھا ہے اور ہم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کیلیے کوشاں ہیں۔ کھلاڑیوں کی ذمے داری ہے کہ وہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی ملاقات میں کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ ٹیم 100 فیصد دے تو نتیجہ بھی ہمارے حق میں آئے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی میرے لیے اہم ہیں، جوٹیم کیلیے بیسٹ ہوگا، اس کمبینیشن کے ساتھ جائیں گے۔ ٹیم میں روٹیشن کے لیے وقت کم ہے کیونکہ ورلڈ کپ سر پر ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں۔ دورہ انگلینڈ کے دوران فٹنس پر بھرپور توجہ دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہیں۔ میرا اور محمد ضوان کے کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے۔ ٹیم کے لیے اوپننگ چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا۔ امید ہمیشہ اچھی رکھنی چاہیے۔ شائقین مثبت امید رکھیں اور ٹیم کے جیتنے کی دعا کریں۔

قومی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا کہ میگا ایونٹ کا گیم پلان ورلڈ کپ میں نیویارک کی پچ دیکھ کر کریں گے اور ہر ٹیم کیلیے الگ الگ پلاننگ کی جاتی ہے۔ ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہیں ان کے لیے بھی پلان بنائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا تھا لیکن اس میں وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ ٹیسٹ میچ کی کارکردگی کو ٹی 20 سے نہیں ملایا جا سکتا۔ حارث رؤف کی فٹنس بہت بہتر ہے اور اس نے جلد ریکور کیا ہے۔ حسن علی سینیئر بولر ہیں، انہیں ٹیم میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔

نوجوان اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ مختلف کھلاڑی ہے جو میچ پر اپنا اثر ڈال سکتا ہے۔ وہ کریز پر کھڑا ہو جائے تو لگتا ہے کہ 5 اوورز میں 80 رنز کر جائے گا۔ صائم مزید کھیلے گا تو اس کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں