منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بان کی مون

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یو این کے فوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام تحدہ نے بھی بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی ہے۔

بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔

- Advertisement -

ادھراقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبردین  کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورت حال کو مانیٹر کررہاہے۔

دوسری جانب بھارت کے وزیرمملکت برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ راجیا وردھن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان پرصرف زمینی حملہ کیا، کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایل اوسی کے اس پار گیا اورسرجیکل اسٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔ اس کی ویڈیو بھی موجود ہے، لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال پیش نہیں کرسکا ہے۔

اسی سے متعلق: بھارت کومنہ توڑ جواب دیا ہے،عاصم باجوہ

 یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرایا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا ہے لیکن معلوم نہیں کہ بھارت اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں