14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کی اسحاق ڈار سے ملاقات، ایشیا کپ کی میزبانی پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے چیئرمین محمد ذکا اشرفکی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک وفد نے چیئرمین محمد ذکا اشرف کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے آج فنانس ڈویژن میں ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن طارق محمود پاشا، فنانس کے سینئر افسران اور پی سی بی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔

- Advertisement -

ویڈیو: ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

چیئرمین پی سی بی محمد ذکاء اشرف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی سی بی اور مینز کے ون ڈے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوص کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پاکستان کی حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے، پاکستان ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد چاہتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا مل کر منعقد کر رہے ہیں، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں