14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ ،الیکشن کمیشن آرڈرکیخلاف پٹیشن تھی، الیکشن کمیشن کےآرڈرمیں مخصوص نشستیں مستردکردی تھیں، ہماری78سیٹیں دوسری جماعتوں کودےدی گئیں تھیں۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتےرہےہمارے ساتھ غیرآئینی غیرقانونی سلوک ہوا، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیرآئینی تھا، پشاورہائیکورٹ کےلارجربینچ نے بھی فیصلہ ہولڈکردیاتھا لیکن الیکشن کمیشن نے 4مارچ کو مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دےدی تھیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سنی اتحادکونسل کی80سیٹیں تھیں ، پنجاب،سندھ ،قومی اسمبلی میں خواتین ،اقلیتوں نے حلف اٹھایا تھا۔

فیصلے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن ، ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی جو مخصوص نشستوں پر اسمبلی آئے وہ کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔

بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ 78سیٹوں پر ممبران کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے، یہ ہمارے مؤقف کی تائیدہوئی ہے، صدرکےالیکشن کےوقت بھی ہم نے کہا جنہوں نےحلف اٹھایا یہ ووٹ نہیں دے سکتے، آپ صدارتی الیکشن نہ کرائیں ان لوگوں کوووٹ کا حق نہ دیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنےجارہی تھی اور ان سیٹوں کی بناپرحکومت دوتہائی اکثریت دکھارہی تھی، اب حکومت ناکام ہوگی اوردوتہائی اکثریت سےدورہے، اب کسی قانون سازی میں ان لوگوں کےپاس ووٹ کااختیارنہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹیں ہیں، عدلیہ پراعتمادہےدرخواست کرتےہیں باقی کیسزبھی اٹھائیں، عوام کےبنیادی حقوق کاتحفظ کرناسپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، امیدہےسپریم کورٹ باقی کیسزپرجلدازجلدفیصلہ کرےگی۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ انشااللہ حتمی فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوگا، اس فیصلےکامذاکرات سےکوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا مؤقف رہا ہےعدلیہ کو آزاددیکھناچاہتےہیں، کسی بھی جج کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں