12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا اس حکومت کا تختہ الٹنا ہے ہم الٹ کر دکھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام نے الیکشن کے دن جواب دیا سب کی جڑیں ہل گئیں، بانی پی ٹی آئی بات کریں گے تو اپنی شرائط کے مطابق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ پاکستان کے لیے ہی بات کریں ورنہ نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چاہتے ہیں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنے، کابینہ کے ذریعے بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں اسمبلی کے ذریعے قرارداد آئے پھر 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنے، اسمبلی کے ذریعے مطالبہ آئے گا تو اس میں وزن بھی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، ہماری مخصوص نشستیں ہمیں تو نہیں دی گئیں بلکہ بانٹ دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بار بار خلاف ورزی ہورہی ہے، الیکشن کمیشن نے وفاق کو بھی کہہ دیا کہ قانون سازی بعد میں کرلیں، خصوصی نشستوں کے لیے ہم الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں قانون کی بالادستی اور میرٹ نہیں، عدلیہ کی آزادی پر شک نہیں لیکن وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم مجبور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں