پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پاکستان میں داعش کے کچھ ہمدرد موجود ہیں،وقت آنے پربھرپورکارروائی ہوگی، عاصم سلیم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کے کچھ ہمدرد موجود ہیں،وقت آنے پربھرپورکارروائی کی جائیگی.

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفیٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ داعش کو پاکستانی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے، آنے والے وقت میں بھرپورکارروائی کی جائے گی، داعش افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے، دہشتگرد جہاں ہوں نشانہ بنائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے متعلق ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکا نے دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائی میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی اعلی امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں، خطے اورعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

عاصم باجوہ نے کہا پاکستان کا سی آئی اے سمیت دنیا کی ستر ایجنسیوں سے انٹلیجنس تعاون ہے، پاکستان جوہری پروگرام پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں