پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ٹکٹوں کی تقسیم، 10 ہزار کارکنان کا احتجاج بھی فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتا، عمران

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، 10 ہزار کارکنان بھی آجائیں تو فیصلے کو تبدیل نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا، عمران خان کارکنان کے تحفظات دور کرنے کیلئےخود پہنچے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کیا، تمام نمائندوں کو ٹکٹ دیتے وقت دیانتدار ی سے کام لیا گیا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے زور پر کوئی فیصلہ واپس نہیں ہوگا، اگر 10 ہزار کارکن بھی میری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں تو فیصلے کو واپس نہیں لوں گا ، واضح طور پر کہہ چکا ہوں ٹکٹوں کی تقسیم پرنظرثانی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کارکنان سے سوال کیا کہ کیا آپ کولگتاہےٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو اپنے دلائل لکھ کر دیں، عمران خان کے سوال پر کارکنان نے جواب دیا کہ خان صاحب جنہوں نے ممبرسازی میں حصہ لیا انہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا، ہمارا مؤقف ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میرٹ سسٹم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

عمران خان نے کارکنان کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا، اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو مرکزی سیکریٹریٹ کے نام درخواست تحریر کریں اور غلطی کا ضرور اجاگر کریں تاکہ اُسے دور کیا جاسکے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی

دوسری جانب  ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) میں بھی دھڑے بندی ہوگئی، بلدیاتی نمائندوں نے حنیف عباسی کے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی جس میں الزامات کی بوچھاڑ کی گئی۔

راولپنڈی کی یوسی 41،42،43 اور 44 کے چیئرمینز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے حلقہ پی پی 11 سے اچھا امیدوار سامنے نہیں آنے دیا، امیدوار مضبوط نہ ہونے سے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں