21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خبردار !! بھنویں بنوانا خطرناک بیماری کا سبب ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چہرے کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے بھنویں تراشنا بھی ضروری ہے اور بھنویں گھنی کرنے کیلئے خواتین مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔

بھنوین بنوانے میں بظاہر تو کوئی نقصان نظر نہیں آتا لیکن بعد ازاں جسم کے اندرونی اعضاء پر اس کے پڑنے والے اثرات انتہائی تشویشناک ہیں جنہیں ماہرین صحت نے بیان کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھنویں بنوانے والی خواتین کو پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

- Advertisement -

Eye

آج کل کی خواتین اس بات سے بلکل بے پرواہ نظر آتی ہیں کہ جب وہ اپنی بھنویں بنواتی ہیں تو اس کا ان کی جسمانی صحت پر کیا اثر ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھنویں بنوانے والی 2 خواتین میں ’سیسٹیمیٹک سارکوائڈوسس‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہ جو قوت مدافعت کی ایسی حالت ہے جس میں پھیپھڑے پھول جاتے ہیں اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاکٹروں نے آئی بروز بنوانے کے بعد خواتین کے اس حالت میں مبتلا ہونے کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

آئی بروز

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں خواتین نے اپنی آئی بروز مائیکرو بلیڈ کروائی تھیں جو کہ ایک نیم مستقل ٹیٹو بنانے کی تکنیک ہے، جس سے ابرو گھنی دکھائی دیتی ہیں۔

اس عمل کے بعد خواتین کی آئی بروز میں نارنجی اور سرخ نشانات رونما ہونا شروع ہوئے، جس سے پریشان ہونے کے بعد انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔

معائنے کے بعد خواتین کی متاثرہ جلد کی بایوپسی سے معلوم ہوا کہ دونوں خواتین سارکوائیڈوسس میں مبتلا تھیں۔ ان کے سینے کے ایکسرے اور اسکینوں سے معلوم ہوا کہ یہ بیماری ان کے پھیپھڑوں اور لمف نوڈس میں بھی موجود تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں