ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میں ایک ساتھ تین آم کھا سکتی ہوں، فاطمہ ثنا شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے پھلوں کے بادشاہ آم سے اپنی بے حد محبت کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ پھل کے بارے میں کہا کہ میں ایک ساتھ تین آم کھا سکتی ہوں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ میرے خیال میں آم دنیا کا سب سے لذیذ پھل ہے، اس کی بہت سے اقسام ہیں لیکن مجھے الفانسو، توتا پوری اور پیری پسند ہے۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ہم میں سے ہر ایک کی اس پھل سے کوئی نہ کوئی کہانی جڑی ہے، میں اور میرا بھائی بچپن میں آم کے معاملے پر اکثر لڑائی کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں گتے کے ڈبوں میں آم ملتے ہیں لیکن ایک وقت تھا جب انہیں لکڑی کے پیٹی میں گھاس بچھا کر رکھا جاتا تھا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ مجھے یاد ہے بچپن میں ہم اکٹھے ہو کر کچے آموں کو درخت سے توڑنے کی ناکام کوششیں کرتے تھے، یہ میرے بچپن کی سب سے پیاری یادیں ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ آئندہ فلم ’جلول عشق‘ اور ’میٹرو ان ڈینو‘ میں نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں