منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو امدادی پیکج دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے متاثرین کے لئے امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ کے زریعے ہی حل ہوگا عوام نے احتجاجی سیاست کومستردکردیا ہے ہم نے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ کوکمیشن بنانے کی درخواست کی۔

اسی سے متعلق : چوہدری نثار نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنافرض اداکیا،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی تشکیل سے قبل ہم نے ایک قانون بھی تشکیل دیا تھا اور ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی لیکن ہماری ان کاوشوں کو سراہا نہیں گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ  اب اللہ کا بڑا کرم ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے،کمیشن بن چکا ہے اور سیاہ و سفید جو بھی ہے سامنے آجائے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد یہ تھا کہ پانامہ پیپرز کی آڑ میں اپنی سیاست چمکائی جائے اور اس معاملے کو صرف اور صرف سڑکوں پر اُچھالا جائے.ہم نے عدالتی کمیشن بنا کر ابتشار کی سیاست کرنے والوں کا راستہ بند کردیا،کمیشن میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سڑکوں پر احتجاج کو مسترد کردیا اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کیے تا کہ نئے موٹر وے بنیں اور سی پیک کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے تا کہ ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف پہلے دن ہی سے بڑا واضح ہے ،اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے،قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے اور معاشی بہتری کے لئے دن رات کام کرنا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں