14.8 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

اب پرائیویٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا اور ہم وزرا، بیوروکریٹس کو پیچھے ہٹنا چاہیے: وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کے سبب ملک میں اب استحکام پیدا ہو رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا چاہیے اور ہم وزرا، بیوروکریٹس کو پیچھے ہٹنا چاہیے۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے دس ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا ہم ایم ایف کے آخری پروگرام میں داخل ہو رہے ہیں، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، توانائی کا مسئلہ بھی حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اب پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا چاہیے، آگے بیٹھنا چاہیے، اور ہم وزرا اور بیورو کریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ ہمہ وقت موجود ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آ رہا ہے، وزارت خزانہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں