پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

جنرل راحیل شریف،آبائی گاؤں کا دورہ،اسپتال کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قصبے کجاہ کا دورہ کرنے اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر اسپتال کا افتتاح کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید میجرشبر شریف نشان حیدر اسپتال کا افتتاح کیا۔

آرمی چیف نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اسپتال کے زیر تعمیر حصوں کا معائنہ بھی کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ایک ایک مریض سے خیریت دریافت کی۔

افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین اور عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف کے کردار کو سراہا اور امن کے قیام پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے شہید میجر شبیر شریف آرمی چیف راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے جنہوں نے دشمنون کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پایا اور نشان حیدر سے نوازےگئے۔

آرمی چیف نے اپنی ذاتی کوششوں سے آبائی علاقے میں اپنے بڑے بھائی کے نام پر شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر اسپتال تعمیر کروایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں