17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شادی سے قبل لڑکی کا بہیمانہ قتل، کھیت سے خون میں لت پت لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں دلہن بننے سے کچھ روز قبل نامعلوم شخص نے لڑکی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش آم کے باغ میں پھینک دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت پنکی کماری کے نام سے ہوئی جس کا تعلق گوپال گنج سے تھا۔ نوجوان بیٹی کے قتل پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

اہل خانہ کے مطابق پنکی کماری جمعرات اور جمعے کی درمیانی شپ لاپتا ہوگئی تھی، اسے نامعلوم شخص نے فون کر کے بلایا تھا اور وہاں پہنچنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

- Advertisement -

پولیس نے لڑکی کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملنے پر اس کی تلاش شروع کی اور آم کے باغ سے مقتولہ کی خون میں لت پت لاش برآمد کی۔

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ پنکی کماری کی شادی طے تھی، وہ موبائل پر روزانہ اپنے منگیتر سے باتیں کرتی تھی لیکن واقعے کے روز ان دونوں کی بات نہیں ہوئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا، لڑکی کے جسم اور گردن پر چاقو کے نشانات ہیں۔

پنکی کماری کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

شادی سے قبل لڑکی کا بہیمانہ قتل، آم کے باغ سے خون میں لت پت لاش برآمد

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں