اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یوٹیلٹی اسٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، ہر چیز مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے باوجود عوام کو آٹا سمیت دیگر اشیائے خور ونوش عام مارکیٹ سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

گندم کی نئی فصل آنے کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم یوٹیلٹی اسٹورز پر بدستور مہنگا دستیاب ہے جب کہ چینی، چاول، گھی کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2062 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بدستور سابقہ قیمت 2840 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ سے 778 روپے مہنگا ہے۔ اس کے علاوہ چینی، چاول کی مختلف اقسام اور گھی بھی عام مارکیٹ سے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور پر چینی عام مارکیٹ سے 10 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی فروخت کی جا رہی ہے جب کہ دوسرے درجے والا گھی کا پیکٹ بھی بازار سے 9 روپے 64 پیسے فی کلو مہنگا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سیلا چاول عام مارکیٹ سے فی کلو 31 روپے 39 پیسے، باسمتی چاول فی کلو 2 روپے 47 پیسے اور ٹوٹابا سمتی چاول بازار سے 2 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں