پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’روسی صدر کا بحرین کے بادشاہ کیلئے خاص تحفہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر پوتن کی جانب سے بحرین کے باد شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو خاص تحفہ موصول ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے بحرین کے بادشاہ کے لئے سائبیریا کا نایاب ترین فالکن بھیجا ہے، جوکہ فالکنز کی ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

روسی صدر پوتن کی جانب سے بھیجا گیا یہ تحفہ بحرین کے بادشاہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

یہ نایاب فالکن روس میں بحرین کے سفیر احمد عبدالرحمن الساطی کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں صدر پوتن کی سرپرستی میں منعقدہ ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے دوران پیش کیا گیا۔

فورم کے سائیڈ لائنز پر نایاب سائبیرین فالکنز کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں روسی صدر نے درخواست کی کہ سفیر شاہ حمد کو مبارکباد پیش کریں اور فورم میں بحرین کی شرکت پر اپنے نیک خیالات کا اظہار کریں۔

روسی صدر کی جانب سے بحرینی قیادت کو اظہار تشکر کے طور پر روسی صدر نے بحرین کو 5-8 جون 2024 کو منعقد ہونے والے ”سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم”کے ”گیسٹ آف آنر”کے طور پر نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسکی قیادت کے فرائض شاہ اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ روس اور بحرین کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے سے معاشی، تجارتی اور اقتصادی اعتبار سے بہت قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں