11.5 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط منگل کو موصول ہو سکتی ہے جس کا آئی ایم ایف نے منظوری کے بعد گرین سگنل دے دیا ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں آج پاکستان خصوصی طور پر شریک ہوا تھا۔ پاکستان نے 12 جولائی 2023 کو 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈبائی پروگرام حاصل کیا تھا۔

- Advertisement -

جولائی 2023 میں پی ڈی ایم دور حکومت میں 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جنوری 2024 میں نگراں حکومت کے دور میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

پاکستان کو اسٹینڈبائی قرض پروگرام میں 1.9 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں