10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کا مشن اتوار کو پاکستان پہنچے گا، ذرائع وزارت خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اتوار کو پاکستان پہنچے گا جو پاکستان کی کارکرگی کا جائزہ لے گا اور مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض کی دوسری قسط فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا پروگرام سے متعلق پہلا جائزہ رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہوگا، آئی ایم ایف مشن دورے کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جس کی سربراہی ارینستوراماریزیگو کریں گے۔

وفد قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کےلیے پاکستان آئے گا وفد کی مشیر برائے خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوں گی جس میں تاجروں کےلیے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد اظہور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصلاحاتی پلان آئی ایم ایف کی مدد سے جاری ہے، آئی ایم ایف وفد اسلام آباد میں معاشی معاملات کا جائزہ لے گا۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ میکرواکنامک استحکام کےلیےاسٹیٹ بینک جبکہ مالیاتی معاملات پر وزارت خزانہ نےمتعدداقدامات کیےہیں۔

آئی ایم ایف نے حکومت کے اصلاحاتی پلان کو معاشی استحکام کیلئے بہترین قرار دے دیا

جہاد اظہور کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اصلاحاتی پروگرام شرح نمومیں اضافےکاباعث بنےگا۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے گزشتہ ماہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں