اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوت خرید میں کے باعث پاکستان میں سونے کی برآمدات صفر ہو گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث پاکستان میں سونے کی درآمدات صفر ہو گئی ہیں اور اس کی امپورٹ میں سالانہ بنیاد پر 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے دستاویز کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں آخری بار سونا رواں ماہ فروری میں درآمد کیا گیا جس کے بعد گزشتہ دو ماہ مارچ اور اپریل میں کسی امپورٹر نے ملک میں سونا برآمد نہیں کیا۔

- Advertisement -

سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور فروری 2024 میں صرف 32 کلو سونا بیرون ملک سے امپورٹ کیا گیا۔

رواں سال فروری میں سونے کی درآمدات کا کل حجم 21 لاکھ 96 ہزار ڈالر تھا جب کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 27.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی 2023 سے مارچ 2024 کے درمیان سونے کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 384 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا جو رواں سال اسی مدت کے دوران درآمد کیے گئے سونے سے 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر زائد تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں