24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

گندم کی اضافی درآمدات پر کتنے ارب ڈالر خرچ کیے گئے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گندم درآمد اسکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی درآمد کے معاملے پر ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر خرچ کردیے گئے۔

گزشتہ برس کی نسبت رواں سال گندم کی درآمد میں36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 34لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال نو ماہ میں پچیس لاکھ اکتیس ہزار ٹن گندم درآمد ہوئی تھی۔ رواں سال نو ماہ میں گندم درآمد پر 282 ارب 97 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

فروری کے مقابلے مارچ 2024میں گندم درآمد میں 110 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 2024میں گندم کی درآمد پر20 کروڑ 52 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، فروری2024 میں گندم درآمد پر 12 کروڑ 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے۔

علاوہ ازیں گندم درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ درآمدات26 ستمبر 2023سے شروع ہوئی اور 31مارچ 2024 تک جاری رہی جو لگ بھگ 6 ماہ کا عرصہ بنتا ہے۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت کے دور میں وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو مقررہ حد کی بجائے کھلی چھوٹ دی گئی، گندم کے ٹریڈرز نے اربوں روپے کا کھیل کھیلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں