19.1 C
Dublin
اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

بنی گالہ اراضی حلال پیسوں سے خریدی، عدالت میں ثابت کردیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حلال کے پیسوں سے بنی گالہ کی اراضی خریدی ہے جس کی منی ٹریل کے ثبوت کے طور پر 15 سال قبل کا بینک اسٹیٹمنٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہی، عمران کان کا کہنا تھا کہ جمائما کو لندن فلیٹ کی فروخت اور بنی گالہ کی اراضی خریدنے سے متعلق 15 سال پرانی ایک بینک اسٹیٹمنٹ ملی ہے جسے عدالت میں بہ طور ثبوت پیش کیا جائے گا۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بولنے پڑجاتے ہیں جو شریف خاندان کو کرنا پڑرہا ہے اور اپنے جھوٹے موقف کو سچ ثابت کرنے کے لیے انہیں قطری خط کو لانا پڑا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پہلی بارڈاکٹرزکی عدم حاضری پرایکشن لیا گیا ہے اوراب پہلی بارنجی اسپتال سے مریض سرکاری اسپتالوں میں لوگ آرہے ہیں جس کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ریفارمزکرکے رہیں گے۔

پڑھیں : ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

چیئرمیں تحریک انصاف نے کہا کہ ہائیکورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ضروری خدمات دینے والے ہڑتال نہیں کرسکتے اس لیے طبی امداد دینے والے معالجین اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہڑتال پر نہیں جا سکتے کیوں کہ وہ تو جانیں بچانے جیسے اہم کام میں مشغول ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو بلدیاتی نظام خیبرپختونخوا میں ہے ویسا نظام پاکستان میں پہلی بارآیا ہے جس کے ثمرات جا بہ جا دیکھے جا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کا میئر بھی کہہ رہا ہے کہ کے پی کے جیسا بلدیاتی نظام دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان نوازشریف نے خود دلوایا ہے اور باقاعدہ پلان کرکے جے آئی ٹی کونشانہ بنایا گیا جس کے بعد نہال ہاشمی کو بھی قربانی کا بکرا بنادیا  جو کہ وزیراعظم کی پرانی عادت ہے اس سے قبل بھی ڈان لیکس پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جمائما  نےعمران خان کی منی ٹریل سے متعلق 15 سال پرانا ثبوت ڈھونڈ نکالا

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج نےنوازشریف کو گاڈ فادر کہا جو کہ بالکل درست کیوں ہے کہ اب بھی جب کہ تحقیقات ہورہی ہیں اور وزیراعظم ، وزیرخزانہ اور کابینہ اپنی کرسیوں پرجمے بیٹھے ہیں ایسے میں اپوزیشن شور نہ مچائے تو کیا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی سمیت قید پاکستانیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جب کہ ریمنڈ ڈیوس نے ایک پاکستانی کو دن دیہاڑے قتل کیا لیکن اُسے واپس امریکا بھیج دیا گیا اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں