9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ چوری ہوکر ملک سے باہر جارہا ہے، ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، کرپٹ حکمران اقتدار میں آکر پیسے اور محلات بناتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ دس سال گزر گئے شہباز شریف نے پنجاب میں ایک اسپتال نہیں بنایا، یہ لوگ صحت کا نظام ٹھیک کر رہے ہیں اور نہ ہی اسکول بنا رہے ہیں، 2018 کا عام انتخابات نااہل حکمرانوں کا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، اسفندیار ولی اور شریف خاندان سب ملے ہوئے ہیں، فضل الرحمان کہتا ہے میں یہودی ہوں، میں تو کہتا ہوں ان کے اور زرداری کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی کیا ضرورت ہے، سندھ حکومت نے 3 سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا۔

- Advertisement -

آصف زرداری ڈاکو،میاں برادران اس سے بٖڑے ڈاکوہیں،عمران خان

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے چوری اور کرپشن کیلئے ادارے تباہ کئے، شاہد خاقان عباسی جیسا وزیر اعظم پوری تاریخ میں نہیں آیا، نواز شریف قوم کا 300 ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا، اس کے باوجود اگر شاہد خاقان عباسی انہیں مظلوم سجھتے ہیں تو ان سے بڑا بے وقوف نہیں دیکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دنوں جماعتیں 20 سال سے باریاں لے رہی ہیں، یہ لوگ 20 سال میں ایک ادارہ بھی ٹھیک نہیں کرسکے، یہ بڑے بڑے منصوبے بناتے اور کمیشن لیتے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کردے دی۔

میٹرومیں بڑے پیمانےپرکرپشن اوربدانتظامی کی نشاندہی کی گئی‘ عمران خان

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج سب سے کم کرپشن خیبر پختونخوا میں ہے، ہم اقتدار میں آکر اسپتالوں میں غریبوں کیلئے مفت علاج فراہم کریں گے، سرکاری اسکول میں بہتر اور مفت تعلیم ہوگی، عوام کے لیے انصاف کا بہتر نظام بنائیں گے اور ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری ذمہ داری ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں