12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہنا خودکشی پر اکسانے کے زمرے میں نہیں آتا، بھارتی عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کرناٹک ہائی کورٹ نے پادری کے انتہائی قدم اٹھانے کے کیس میں خودکشی پر اکسانے سے متعلق اہم فیصلہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ایم ناگ پرسنّا نے خودکشی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ اگر کوئی شخص دوسرے کو یہ کہتا ہے کہ ’جاؤ پھانسی لگا لو‘ تو یہ خودکشی پر اکسانے کے زمرے میں نہیں آتا۔

کرناٹک میں چرچ کے پادری نے خودکشی کی تھی اور کیس میں نامزد ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پادری کو خودکشی کرنے پر اکسایا تھا۔

- Advertisement -

تاہم ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میں نے کسی کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا، میں نے غصے کی حالت میں پادری سے صرف اتنا کہا تھا کہ جاؤ خود کو پھانسی لگا دو تو اس نے سچ میں انتہائی قدم اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ پادری اور ملزم کی بیوی کے درمیان مبینہ تعلقات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل نے یہ بات غصے کی حالت میں کہی تھی۔

پادری کے وکیل نے عدالت نے کہا کہ میرے مؤکل نے ملزم کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

تاہم عدالت نے پادری کی خودکشی کے پیچھے کئی وجوہات کو ذمہ دار قرار دیا اور خودکشی پر اکسانے سے متعلق بیان کو مقدمے سے خارج کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں