ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نجی ایئر لائن نے ملازمین کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائنس کمپنی‘انڈیگو‘ نے اپنے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ایئر لائن نے اپنے ملازمین کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کو یک مشت بونس کے طور پر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کمپنی نے ایک جذباتی پیغام بھی بھیج دیا ہے۔

بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی جانب سے ملازمین کو کئے جانے والے ای میل میں کہا گیا ہے کہ ”ہم ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں۔ پہلے کووڈ-19 تھا اور پھر اس کے بعد کمپنی کی ریکوری میں مشکلات کا سامنا رہا، دونوں اوقات میں ہر کسی کے لیے اپنے اپنے چیلنجز رہے۔ کورونا کے دوران ہوئے نقصان کا کمپنی پر بہت گہرا اثر پڑا تھا، جس سے گزشتہ سالوں میں منافع بھی نہیں ہوا تھا۔“

- Advertisement -

انڈیگو ایئرلائنس کی تازہ سالانہ رپورٹ (23-2022) میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی میں ملازمین کی مجموعی تعداد 32407 تھی۔

ایئرلائن کی جانب سے سب کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں ریکوری کے لیے اپنا راستہ شروع کیا اور تب سے ہم نے ٹھوس اور مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حالیہ وائیڈ باڈی ایئرکرافٹ آرڈر ایک مضبوط مستقبل کا اشارہ ہے۔

کرائے میں 10 فیصد رعایت، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

دراصل اپریل ماہ میں انڈیگو نے 30 ایئر بس A350-900 طیاروں کا ایک کنفرم آرڈر دیا تھا جو پچیس کم خرچ والی ایئرلائن کو ہندوستان سے یورپ، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے لیے نان اسٹاپ پروازیں فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں