20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد رکھیں گے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد رکھیں گے اور مالی اقدامات پر مبنی پالیسیاں متعارف کرائیں گے۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے جاپانی میگزین کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں معیشت کی بحالی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں مالی اقدامات پر مبنی پالیسیاں متعارف کرائیں گے جب کہ جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایف سی سے انفرا اسٹرکچر بینک کے قیام کا معاہدہ کیا ہے جس سے ملک کی معیشت پر گہرے اثرات پڑنے کی امید ہے۔

توانائی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں 25 ہزار میگا واٹ کے بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے نظام میں شامل ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 ہزار میگا واٹ بجلی مارچ 2018 تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی جس کے لیےگیس درآمد کر رہے ہیں جس کے بعد توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں