14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

براہ راست سرمایہ کاری میں 150 فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیکیورٹی معاملات اور معاشی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور رواں سال نومبر دسمبر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پریس کانفرنس کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود سرکلر ڈیٹ 503 ارب روپے تھا اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ بھی ہوجائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضوں کا حجم 400 ارب سے کم ہے، براہ راست سرمایہ کاری 150 فیصد اضافے کے ساتھ رواں دواں ہے اور انتھک محنت کر کے اقتصادی ترقی کی شرح کو 3.5 فیصد سے 5.7 فیصد پر پہنچایا جب کہ ورلڈ بینک بھی پاکستان سے متعلق جاری اپنے اعداد و شمار درست کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کنفیوژنہ ہوں، ہمیں مزید محنت کی بہت ضرورت ہے چنانچہ معاشی صورت حال میں سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے اس لیے منفی باتوں کی ضرورت نہیں بلکہ محنت کرنا ہوگی،عالمی اداروں نے بھی پاکستان کی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


 ملک کنگال ہوچکا، معاشی ایمرجنسی لگائی جائے، زرداری


وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت ترقی کے مراحل میں ہیں صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور یہ ملک سب کا ہے اور ہمیں اس کو آگے لے کر جانے کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ منفی تنقید کر کے ترقی کے سفر کو روک دیا جائے۔

 خیال رہے کہ ملکی معیشت کی بدحالی کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے آرمی چیف قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جاب سے بھی معاشی خوشحالی کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا جس کے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی معاشی ایمرجنسی کے نفاز اور اسحاق ڈار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں