10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اسرائیل کی القدس اور الشفا اسپتالوں کے قریب بمباری ، عمارتیں لرز اٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں کے قریب بمباری کی ، صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے20 میٹر قریب حملہ کیا ، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھواں پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانے پر رکھ لیا، اسرائیلی فورسزنے غزہ کےسب سےبڑے الشفااسپتال کے قریب بمباری کی ، اسپتال میں ہزاروں زخمیوں اورسیکڑوں خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے

صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب بھی فضائی حملہ کیا ،جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھواں پھیل گیا، بارود کی بُو اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گُھٹنے لگا۔

- Advertisement -

حملے سے آئی سی یو اور انکیوبیٹر وارڈ میں بھی دھواں بھرگیا، القُدس اسپتال میں میں چودہ ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھرے ہوئے ہیں جبکہ القدس اسپتال کی طرف آنے والے راستے بھی بمباری میں تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ حملوں میں ساڑھے چار سوعمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ، مسلسل بمباری اورامدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے باعث قحط کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ہفتے کے روز بلیک آؤٹ کے بعد بند ہونے والی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طورپربحال ہوگئی ہے۔

خیال رہے ۔سات اکتوبر سے جاری سیہونی فورسز کی غزہ پر گولہ باری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی، تین ہزار تین سو سے زائد بچے بھی شہداءمیں شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد بیس ہزار سےاوپر چلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں