پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں لین دین کے تنازع پر شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں لین دین کے تنازع پر شہری کو پارٹنر نے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں پارٹنر نے شہری کو لین دین کے تنازع پر قتل کردیا، کار شو روم میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خان شفیع نے پارٹنر کمال صدیقی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق قتل کے بعد خان شفیع نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو پارٹنر کو قتل کرتے اور خود کو گولی مارتے دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں