ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 میں نجی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ فرار ہوئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار شہری رقم لے کر گھر کے قریب پہنچا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو تعاقب کرتے ہوئے آ پہنچے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹی اور واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

گزشتہ روز کھارادر کے علاقے جوڑیا بازار میں مسلح ملزم شہری سے 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوا تھا تاہم مشکوک حرکات پر پولیس نے متاثرہ شہری کو حرات میں لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پیسے لے جانے والے شہری کی حرکات مشکوک معلوم ہوتی ہیں، شہری کے پاس بڑی رقم تھی لیکن وہ باہر کسی کا انتظار کرتا رہا، موٹر سائیکل سوار مسلح شخص اکیلا ہی رقم چھین کر فرار ہوا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا، فوٹیج میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری مشکوک انداز میں نظر آ رہا ہے، محسوس ہو رہا ہے وہ ملزم کو خود اپنے پاس بلانے کیلیے اشارے کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں