اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کرینہ کپور کو اقوام متحدہ میں بڑا عہدہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو اقوام متحدہ میں ایک بڑا عہدہ مل گیا ہے۔

بھارت کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جنہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بیبو کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کو اقوام متحدہ میں بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے جس کی تصویر اور ویڈیو خود اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کرینہ کپور کو بھارت میں اپنا قومی سفیر مقرر کیا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یونیسیف کی ٹیم کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں وہ یہ عہدہ ملنے پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ کرینہ کپور نے ایک طویل مگر انتہائی دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے اس دن کو اپنی زندگی کا ناقابل فراموش دن قرار دیا ہے۔

 

کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ آج کے دن کو زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتی کیونکہ گزشتہ 10 سالوں سے یونیسف انڈیا کے ساتھ میرا کام کرنا تسکین بخش رہا۔ ہم نے جو کام بھی مل کر کیا اس پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج کے دن میں اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ تمام بچوں کے حقوق کے تحفظ و فروغ اور مساوی مستقبل کیلیے ہمیشہ آواز بلند کروں گی جب کہ میں اپنی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو بچوں اور خواتین کی بہبود کیلئے ملک بھر میں خوب محنت و لگن سے کام کر رہے ہیں۔ میں آپ کے کام سے میں ہر روز متاثر ہوتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ کی اس پوسٹ کو انکے مداح بے حد سراہ رہے ہیں اور انہیں تہنیتی پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔ اب تک لگ بھگ ایک لاکھ صارفین کی جانب سے ان کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں