اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

گجرات میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات میں پولیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف احتجاج کے دوران خواجہ سراؤں نے کھاریاں صدر تھانے پر دھاوا بول دیا۔

کھاریاں پولیس تھانے کے باہر خواجہ سراؤں کے احتجاج پر ڈی پی او سید اسد مظفر نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

خواجہ سراؤں پر تشدد کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ حرا نامی خواجہ سرا کے مطابق اسے دو پولیس اہلکاروں نے بلا جواز حراست میں لے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

اس کے خلاف جسپر ضلع بھر سے خواجہ سرا کھاریاں تھانے پہنچے اور مطالبات نہ ماننے پر نیم برہنہ حالت میں احتجاج شروع کیا اور تھانے سے سامان اٹھا کر جی ٹی روڈ پر پھینک کر سڑک بلاک کر دی۔

اطلاع ملنے پر ڈی پی او سید اسد مظفر نے واقعے کا نوٹس لیا اور دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے خواجہ سراؤں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

ادھر، ایس پی مہر ریاض واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں تاکہ اس میں ملوث مزید ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں