پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان طریقہ جانیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہم میں اکثر موبائل فون کی خرید وفروخت کرتے ہیں لیکن موبائل فون چوری کا تو نہیں اس کی تصدیق کا انتہائی آسان طریقہ ہے۔

اسمارٹ فون موجودہ دور میں تقریباً ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ کاروبار، دفتری امور، تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر کام بھی اب اسی چھوٹے آلے کے ذریعے باسہولت انجام پاتے ہیں۔ صارفین اکثر نئے یا پرانے موبائل فون خریدتے ہیں لیکن یہ فون چوری کا تو نہیں اس کا پتہ چلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

تاہم پنجاب پولیس نے صارفین کی یہ مشکل بہت آسان کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک موبائل ایپ ای۔ گیجٹ ایپ (E-GadgetApp) کے نام سے بنائی ہے۔

- Advertisement -

آپ کوئی بھی موبائل فون خرید رہے ہیں تو اس کا ای ایم ای آئی نمبر مذکورہ ایپ پر درج کر کے تصدیق کر لیں کہ کہیں آپ کو چوری شدہ فون تو نہیں بیچا جا رہا ہے۔

 

اس ایپ میں موبائل فون کی خرید وفروخت کرنے والے ہر دکاندار کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ای گیجٹ ایپ میں موبائل فون کی خرید وفروخت کا کاروبار کرنے والے ہر دکاندار کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ اس ایپ کا استعمال نہ صرف چوری کے موبائل فونز کی خرید وفروخت کی روک تھام کرتا ہے بلکہ آپ کو قانونی کارروائی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں