پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ناک چھِدوانا چاہتی ہوں لیکن….. ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ناک چھدوانے سے متعلق بتارہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ناک میں نتھ پہنے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ساتھ ہی اداکارہ ناک چھدوانے سے متعلق والدہ کا ردعمل بھی بتارہی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے والدہ سے ناک چھدوانے کا مشورہ مانگا اور اجازت لی تھی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ جب انہوں نے شادی کی تو انہوں نے والدہ سے پھر ناک چھیدوانے کی اجازت مانگی جس پر والدہ نے انہیں کہا کہ وہ انہیں ناک چھیدوانے کے بغیر بہت پسند ہیں۔

اس سے قبل ماہرہ خان متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ شوبز کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی ناک بڑی ہے۔

ماہرہ خان کی پوسٹ پر ماورا حسین نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو پر دیگر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے اپنے ناک اور اسے چھیدوانے کی باتوں کا تجربہ شیئر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں