منگل, جون 4, 2024
اشتہار

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی کا اقدام غیرقانونی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیری عوام حق رائے دہی کے بنیادی حق سے تاحال محروم ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں72سال سے معصوم کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط کی قیمت کشمیریوں کی نسلیں چکا رہی ہیں، اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی11قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں، گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم نے عمران خان وزارت خارجہ میں تقرر وتبادلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارت کار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں