12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نوجوان نے ’کی بورڈ‘ کی مدد سے منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان نے کی بورڈ کی مدد سے منفرد ریکارڈ بناتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایس کے اشرف نامی شہری نے کمپیوٹر پر انگریزی حروف تہجی ’زیڈ سے اے‘ صرف 2.88 سیکنڈ میں ٹائپ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

انسٹاگرام ویڈیو میں نوجوان کو تیزی سے زیڈ سے اے تک الفاظ ٹائپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک شخص کے ہاتھ میں ٹائمر بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

اشرف نے صرف 2.88 سیکنڈ میں اے سے زیڈ کو الٹا ٹائپ کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی لاکھوں ویوز حاصل کرچکی ہے اور لوگ اشرف کو ناقابل یقین کامیابی پر مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس کے ریکارڈ پر ہمیں فخر ہے، دوسرے نے لکھا کہ بالآخر ایک معقول عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں