9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

عسکری قیادت کا سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف انتقال کرگئے

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں