10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کھاریاں تھانہ پر حملہ، موبائل فونز سے حاصل فوٹیج نے خواجہ سراؤں کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : کھاریاں تھانہ پر حملے کی موبائل فونز سے حاصل فوٹیج نے خواجہ سراؤں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں کھاریاں تھانہ پر خواجہ سراؤں کے حملے کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔

موبائل فونز سے حاصل فوٹیج نے خواجہ سراؤں کا بھانڈہ پھوڑ دیا، ایس پی ریاض نے بتایا کہ حرا سجاد نامی خواجہ سرا نے گزشتہ رات کو ہی صلح کر لی تھی۔

- Advertisement -

ڈی پی او اسد مظفر کا کہنا تھا کہ خواجہ سراسےزیادتی کرنیوالےپولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، خواجہ سراؤں نے صلح کے بعد دوسرے روز احتجاج کیا، احتجاج کیلئےنگاہیں نامی خواجہ سرا نے اکسایا۔

گجرات میں 7 نامزد اور 15/20 نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ پر حملہ کرنے اور نیم برہنہ احتجاج پر12 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 3خواجہ سراؤں سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، حراسجاد،سجادعلی،عامرعلی عرف ببل اورببلی کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسد مظفر نے مزید کہا کہ پولیس تھانے پرحملہ کے 2 واقعات سامنےآئے، دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، اتوار کی دوپہر خواجہ سراؤں نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں