پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے خطے بالخصوص پاکستان میں امن قائم ہو، دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے۔

ملک میں مردم شماری کے بعد آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل حلقہ بندیوں کی اجازت دے دی ہے، عبوری نتائج کی بنیاد پرآئینی ترمیم کی جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ شماریات نے تفصیلی اعداد و شمار اپریل میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اپریل میں نتائج آئے تو حلقہ بندیوں کیلئے مزید5ماہ چاہیے ہونگے، اگرایسا ہوتا ہے تو الیکشن وقت پر نہیں ہوسکتے تھے۔

مصدق ملک نے کہا کہ صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر آئینی بحران حل کرلیا ہے، اس جمہوری طریقہ کار پر صوبے مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کسی صوبے نےقبل از وقت انتخابات کی کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے بات چیت جاری ہے،جلد مسئلہ حل ہوگا، تجویز ہے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

صحافی کی جانب سے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے سوال پرمصدق ملک نے جواب دیا کہ ان کے پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلم ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں