پیر, جون 3, 2024
اشتہار

ظلم پرخاموش رہ کرخود کوظالم نہیں کہلوانا چاہتے‘ مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجفی صاحب نے جن کو ذمہ دارقراردیا انہیں گرفتارکیا جائے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جن پرظلم ہوا ان سے اظہاریکجہتی کے لیے آئے ہیں، ظلم پرخاموش رہ کر خود کو ظالم نہیں کہلوانا چاہتے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پرگولیاں برسائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پربرسوں سے را کا ایجنٹ قابض تھا، را کے ایجنٹوں کے خلاف نکلے ہیں، پاکستانی عوام کامیاب ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ را کے ایجنٹ ایم پی ایزاورایم این ایزکی صورت میں بھی تھے، انہوں نے کہا کہ ملک سے جتنا مذاق ہونا تھا ہوگیا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، جس کومینڈیٹ ملا الیکشن کے بعد اتحاد کا سوچیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنے طورالیکشن میں بھرپورحصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ڈولفن ہماراانتخابی نشان ہے اسی کے تحت الیکشن لڑیں گے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ این آراوکی طرح مذاق ہوتا رہا توپاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں