پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تقریباََ 19 روپے کا اضافہ؟ صارفین کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین پر بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی، جس میں  18 روپے 86 پیسے فی یونٹ کا عبوری اضافہ مانگا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ منظوری کی صورت میں 25ارب 83 کروڑ روپے کا عبوری اضافہ مانگا ہے ،کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف نہ ہونےکے باعث عبوری اضافہ مانگاگیا ہے۔

- Advertisement -

صارف نے سوال کیا کہ کیا نیپرا قوانین کے مطابق عبوری اضافہ دیا جاسکتا ہے، گنجائش ہے تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں تاخیر کیوں کی گئی ، جس پر ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے کے رجیم میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر  کمپنی سے تحریری جواب مانگ لیا، دوران سماعت جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کےٹیرف میں اضافہ مستردکردیا۔

رہنما جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاکراچی کےعوام کونہیں دی جاسکتی، اس  کاساراانحصارآئی پی پیزاوراین ٹی ڈی سی پرہے، گردشی قرضےمیں اضافےکوعوام پرڈال دیاجاتاہے، کراچی کےشہری 3سے 18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ برداشت کررہےہیں۔

صارف نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت میٹرک کے امتحانات چل رہے ہیں، کچھ دنوں بعد کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوجائیں گے، کے الیکٹرک کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

صارف کا کہنا تھا کہ امتحانات سے قبل کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر سی ای اوکےالیکٹرک نے بتایا کہ کےالیکٹرک کوامتحانی مراکزکی فہرست فراہم کی گئی تھی، کےالیکٹرک کو جو فہرست فراہم کی گئی تھی وہاں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک آج شام تک امتحانی مراکزمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنےپرمطمئن کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں