اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہورہا؟ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کردیا اور بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا، اس حوالے سے بتایا.

ترجمان نے بتایا کہ مئی میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث‌ ملک بھر میں ہلکی اور شمالی پنجاب میں درمیانی بارش کاسلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے.

- Advertisement -

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مٹی کے طوفان، ژالہ باری سے فصلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی امکانات ہیں.

ترجمان کے مطابق پوٹھوہاری علاقوں میں کسانوں کو گندم کیلئےحفاظتی اقدامات کرنےہوں گے ،

گرمی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا، ملک کے جنوبی حصوں میں فضا ہیٹ ویو کا باعث بن سکتی ہے جبکہ میدانی علاقے خاص طور پر ہیٹ ویو کی زد میں آسکتے ہیں.

لاہور:ڈی جی پی ڈی ایم اے صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے،

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں اگلے 3روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت 38 سے 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی تاہم آئندہ 10روز تک ہیٹ ویوو کا کوئی امکان نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں