14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

13سالہ بچی سے 70سالہ شخص کا نکاح، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں 13 سالہ لڑکی سے نکاح کرنے پر 70 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی لوئرسوات غلام صادق کا کہنا ہے کہ اسکول کاغذات اور نادرا ریکارڈ کے مطابق بچی کی عمر13سال ہے اور کم عمر لڑکی سے شادی پر بچی کے باپ اور معمر شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں چائلڈ میرج، چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات شامل ہیں جب کہ مزید تفتیش کے بعد نکاح خواں اور گواہوں کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔

- Advertisement -

13سالہ بچی کے باپ اور 70سالہ  شخص کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 70سالہ شخص کے 8 بچے اورنواسے بھی ہیں۔ نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کردیا، مذکورہ شخص نے بچی کے والدین کو 10لاکھ روپے بھی دیے۔

بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے تاہم بچی نے شادی سےانکارکردیا اور بیان میں کہا کہ میں اس شخص سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا آپ کا نکاح ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں