منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گرین شرٹس رواں سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ دسمبر 2024 سے شروع ہوگا اور جنوری 2025 میں اختام پذیر ہوگا۔

اس طویل دورے کے دوران شاہین، پروٹیز کے خلاف 2، ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔

- Advertisement -

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا جو 10، 13 اور 14 دسمبر کو بالترتیب ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچوں کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک ہوگی۔ پہلا میچ 17 دسمبر کو پرل میں، دوسرا 19 کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا وآخری میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔

پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

گرین شرٹس اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے علاوہ پاکستان رواں سال بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں