17 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے مقررہ ہدف سے تین اوور کم کرائے جس پر میچ ریفری جیف کرو نے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ایک سال کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

- Advertisement -

آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی پر 10،10 فیصد جبکہ کپتان پر ڈبل جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح، انگلینڈ کو شرمناک شکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں