منگل, جون 4, 2024
اشتہار

کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کےحملےمیں شہید‘ آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگو میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کے حملے میں شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگوکے مشرقی صوبے کے علاقے براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پرحملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا شہید جبکہ سپاہی بلال زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی جوانوں کی مؤثرجوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کاحملہ پسپا ہوا، مسلح باغیوں نے دستے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ معمول کی گشت پرتھا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عالمی امن اورسلامتی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈےتلے پاکستان عالمی امن مشن کا مستقل رکن ہے، امن مشن کے تحت 6 ہزار پاکستانی افسران وجوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے کیوو میں پاکستانی جوان کی شہادت پراظہار تعزیت کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے امن مشن پرحملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں