اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پرویز الہٰی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب  محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے اور انہیں 15 روز کے اندر ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنے حکم میں متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو 15 دن میں سب جیل منتقل کرنے کا پروسیجر مکمل کریں۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے اپنے شوہر کی اڈیالہ سے لاہور منتقلی اور ہاؤس اریسٹ کی درخواستوں پر گزشتہ جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں