ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پالتو کتوں کی وجہ سے ہونے والی لڑائی پڑوسی کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پالتو کتوں کی وجہ سے ہونے والی لڑائی جان لیوا ثابت ہوئی، ایک شخص نے اپنے پڑوسی کو ڈنڈے اور لوہے کی راڈ سے ماکر ہلاک کردیا۔

بھارتی ضلع کوٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پڑوسی نے پالتوں کتوں کی وجہ سے ہونے والی لڑائی کے بعد 45 سالہ رام راج میگھوال کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے اس قدر بری طرح زدوکوب کیا کہ وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص صبح 9 بجے کھیتوں سے اپنے گھر جارہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں اسے ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم بھگوان مالی اور اس کے بھائی راکیش مالی کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ رام راج کی لاش کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

علاقے کے ڈی ایس پی بینی پرشاد نے بتایا کہ رام راج اور بھگوان دونوں پڑوسی تھے اور دونوں کے پاس پالتو کتے موجود تھے۔ پالتو کتوں کی وجہ سے دونوں میں کافی عرصے سے چپقلش تھی۔

مقتول کے گھر والوں نے بتایا کہ جب ہمارے بچے صبح اسکول جاتے تھے تو بھگوان مالی اپنے کتوں کو چھوڑ دیتا تھا۔

پولیس نے بھگوان مالی اس کے بھائی راکیش مالی اور گھر کے کچھ افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں